لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پولیس نے رمضان المبارک کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ سکیورٹی پلان کے مطابق شہر بھر میں تین ہزار سے زائد افسران، اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ایس پی سکیورٹی فیصل شہزاد کے مطابق 12 ایس پیز، 35 ڈی ایس پیز، 84 انسپکٹرز سکیورٹی ڈیوٹیوں کے نگران ہوں گے جبکہ 13 ہزار سے زائد رضا کار بھی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
ایس پی سکیورٹی کا مزید کہنا تھا کہ رضا کاروں کو پولیس لائنز میں ڈیوٹی سے متعلق تربیت بھی دی جائے گی۔ سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر مساجد کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ایس پی سکیورٹی فیصل شہزاد کے مطابق اے کیٹیگری کی 113، بی کیٹیگری 769، سی کیٹیگری کی 3 ہزار 622 مساجد ہیں جبکہ پیرو فورس کی 110، ڈولفن سکواڈ کی 307 جبکہ 84 تھانوں کی گاڑیاں بھی گشت کریں گی۔