لاہور: (دنیا نیوز) چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق سی ٹی او کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ڈویژنل افسران اور ڈی ایس پیز کارروائی کریں۔ 20 مئی تک غیر معیاری سلنڈر لگا کر گاڑیاں چلانے والوں کو آگاہ دی جائے۔
سی ٹی او نے ہدایت کی کہ روڈ سیفٹی یونٹ بس اڈوں، ٹیکسی، پارکنگ اسٹینڈز پر خصوصی لیکچر دیئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمرشل گاڑیوں میں پاس شدہ سلنڈر لگانے کی اجازت ہو گی۔
دنیا نیوز کے مطابق کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ کمرشل گاڑیوں میں مختص کردہ اور مقررہ سلنڈر سے زائد لگانے پر بھی کارروائی کی جائے گی۔ گیس سلنڈر استعمال کرنے والی کمرشل گاڑیوں میں فائر فائٹنگ سلنڈر کا ہونا لازمی قرار دیا جائے۔
لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ چھوٹی گاڑی، پک اپ میں ایک سے زائد سلنڈر لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جائے گی۔