کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں حیدری جیولرز مارکیٹ میں نقب زنی کی بڑی واردات ہوئی، ملزمان مبینہ طور پر 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 12 کلو سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔
مارکیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزارت کے لیے ملزمان پہلے ساتھ والی دکان میں داخل ہوئے اور پھر دکان کی دیوار توڑ کر سنار کی دکان میں داخل ہو کر اس کا صفایا کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی:ڈاکو تاجر کے گھر سے ایک کروڑ روپے، زیورات لوٹ کر فرار
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر عید کی چھٹیوں میں نقب زنی کی واردات کی گئی۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کتنی مالیت کا سونا لوٹا گیا۔