لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پانچ ماہ کے دوران قتل و غارت کا بازار گرم رہا۔
پولیس کے مطابق پانچ ماہ میں قتل و غارت کے بازار میں خاندانی دشمنی، غیرت کے نام پر اور لڑائی جھگڑے سمیت دیگر واقعات میں 116 افراد کو قتل ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہی 5 ماہ کے دوران 16 اندھے قتل رپورٹ ہوئے۔ 5 افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔
اسی دوران پولیس کی جانب سے 35 کیس ٹریس کیے گئے جبکہ 72 کیسز تاحال زیر تفتیش ہیں۔