پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ، تمام 43 مطالبات زر کی منظوری

Last Updated On 25 June,2019 06:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تمام 43 مطالبات زر کی منظوری دیدی گئی۔ فنانس بل کے ساتھ ہی بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے آئندہ مالی سال کا بجٹ بغیر کسی شور شرابے کے منظور کر لیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی نے بجٹ کے تمام مطالبات زر کی منظوری دیدی۔

اپوزیشن کی کٹوتی کی تحریکوں کے بعد گلوٹین کا نفاذ کرکے باقی مطالبات زر منظور کئے گئے۔ پنجاب اسمبلی کل فنانس بل کی منظوری دے گی۔

فنانس بل کی منظوری کے ساتھ ہی آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ کل فنانس بل کی منظوری کے بعد ضمنی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔