اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ بجٹ میں وفاقی حکومت 20 ارب امریکی ڈالر کا غیرملکی قرضہ لے گی۔
بجٹ دستاویز کے مطابق بجٹ میں 18 ارب ڈالر غیر ملکی بینکوں اور امدادی اداروں سے لیے جائیں گے۔ اسلامی ترقیاتی بینک سے 1 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا جائے گا، سعودی ارب سے 3 ارب ڈالر کا ادھار تیل لیا جائے گا۔
دنیا نیوز کے مطابق یورو اور سکوک بانڈ کے ذریعے 2 ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کیا جائے گا۔ کمرشل بینکوں سے تین ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا جائے گا، بجٹ سپورٹ کیلئے ترقیاتی بینکوں سے 5 ارب ڈالر کا قرضہ لیا جائے گا، آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف سے اڑھائی ارب ڈالر کا قرض ملنے کا تخمینہ ہے۔