ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں غیرت کے نام پر 9 افراد کے قتل کو چار دن گزرنے کے باوجود پولیس تاحال تیسرے ملزم کو تاحال گرفتار نہ کر سکی.
حسن آباد کے علاقے میں ملزم اجمل نے اپنے بھائی اور والد کے ہمراہ غیرت کے نام پر بیوی سمیت 9 افراد کو قتل جبکہ تین کو زخمی کر دیا تھا جس پر تھانہ نیو ملتان کی پولیس نے ملزم اجمل اور اسکے والد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
افسوسناک واقعے میں ملوث تیسرے ملزم اشمل کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا جس پر اہل علاقہ کی جانب سے پولیس سے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق ملزم تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔