بٹگرام: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں بٹہ موڑی کے علاقے سے لڑ کے کی لاش ملی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق لاش ملنے والے لڑکے کی عمر 14 سال ہے جس کا نام عاطف بتایا جا رہا ہے جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے عاطف کو قتل کر کے لاش ندی میں پھینک دی۔ ملزمان نے زیادتی کے بعد 14 سالہ عاطف کو پتھر مار کر قتل کر ڈالا۔
دوسری طرف پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کیس میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے، تفتیش مکمل ہونے کے بعد میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کریں گے۔