پشاور: اسلام آباد پولیس کا اہلکار ظاہر کرنیوالے کی گاڑی سے 20 کلو منشیات برآمد

Last Updated On 02 July,2019 04:27 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورمیں ایکسائز اینٹیلی جنس بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے مبینہ اہلکار کی گاڑی سے 20 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔

محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور کے علاقہ چمکنی میں ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑی کی تلاشی لیتے ہوئے 20 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، منشیات کو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ کارروائی میں منشیات سمگل کرنے والے ملزم یاسین علی کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزم خود کو اسلام آباد پولیس کا اہلکار ظاہر کر رہا تھا جبکہ ملزم سے مبینہ اسلام آباد پولیس کانسٹیبل کا سرکاری سروس کارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزم کے خلاف تھانہ چمکنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔