پشاور: فائرنگ سے اے این پی سٹی ڈسٹرکٹ صدر سرتاج خان جاں بحق

Last Updated On 02 July,2019 01:59 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں فائرنگ سے اے این پی سٹی ڈسٹرکٹ صدر سرتاج خان جاں بحق ہو گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق پشاور میں گاڑی میں سرتاج خان اکیلے تھے، واقعہ مین گل بہار روڈ پر پیش آیا، نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ وقوعہ سے پستول کے 2 خول برآمد ہوئے۔

اے ایس پی گلبہار احمد زونیر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرتاج خان نے دوکان سے خریداری کی، گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی ، وقوعہ سے 2 خول برآمد ہوئے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لیں گے اور جلد ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کرینگے۔

دوسری طرف اے این پی سٹی ڈسٹرکٹ صدر کے جاں بحق ہونے کا سی سی پی او کریم خان نے نوٹس لے لیا ہے اور ایس ایس پی آپریشنزکی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

اُدھر پشاور میں واقعہ کے خلاف اے این پی کارکنوں نے گلبہار میں احتجاج کیا اور کارکنوں نے ٹائر جلا کر سڑک بند کر دی۔
 

Advertisement