لاہور: اچھرہ کے علاقہ میں گھر سے ملازمہ کی پھندا لگی لاش برآمد

Last Updated On 02 July,2019 01:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ اچھرہ میں گھر سے 14 سالہ ملازمہ کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ملازمہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن اور ڈی ایس پی اچھرہ کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ خود معاملے کی مکمل تحقیقات کریں۔ انہوں نے افسران کو میرٹ پر تفتیش اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھریلو ملازمہ کی لاش ایڈووکیٹ چودھری منظور کے گھر سے ملی۔ گھریلو ملازمہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے۔