پنجاب: قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 21 خطرناک دہشتگرد گرفتار کر لیے

Last Updated On 02 July,2019 01:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔ سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مشترکہ کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 21 خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق صوبے میں ایک ماہ کی کارروائیوں پر پنجاب حکومت نے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی ہے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بروقت کارروائیوں نے بڑے حادثات سے بچا لیا ہے، دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی، ٹی ٹی پی اور داعش سے ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کو ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور بہاولنگر سے گرفتار کیا، دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، بھاری رقم، اہم جگہوں کے نقشے برآمد کئے گئے، سی ٹی ڈی دہشت گردوں کو بھارتی ایجنسی را اور دیگر ملک دشمن ایجنسیاں سپورٹ کر رہی تھیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد وں کو حراست میں لیکر مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔