لاہور: (دنیا نیوز) صمصام بخاری نے کہا ہے کہ نواز لیگ کو لینے کے دینے پڑ گئے، لیگی اراکین اپنی قیادت کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو چکے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے کہا کہ اپوزیشن میں ٹوٹ پھوٹ یقینی تھی، مزید ارکان جائینگے، اپنا جمہوری حقوق استعمال کرنے سے کسی کو روکا نہیں جا سکتا، نواز لیگ میں اقتدار کی جنگ پارٹی کو لے ڈوبے گی۔
سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ نواز لیگ میں پارٹی قیادت کیلئے ضمنی الیکشن ہو سکتے ہیں، رانا ثناء اللہ جذباتی بیانات دینے سے گریز کریں، پنجاب میں گزشتہ دو ادوار میں جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے، رانا ثناء اللہ ماڈل ٹاؤن کے سانحہ کا حساب دیں۔
وزیراطلاعا ت کا کہنا تھا کہ بیانیوں کی کشمکش میں لیگی اراکین کہیں کے نہیں رہے، عوام کو بھول بھلیوں میں ڈالنے کے دن گزر چکے ہیں، نواز لیگ کی وضاحتیں کسی کام نہیں آئیں گی، ملک لوٹنے والوں کو بالآخر حساب دینا ہو گا۔