آئی جی پنجاب عارف نواز خان کا سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

Last Updated On 09 July,2019 04:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر نے اہم منصوبوں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

دنیا نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے کاؤنٹر ٹیررازم فورس کے دورے کے دوران اہم امور پر تفصیلی بریفنگ لی، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی دہشتگردی کیخلاف پنجاب پولیس کے ہر اوّل دستہ کے طور پر کام کر رہی ہے۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے خطرناک حالات میں بھی ملک دشمن عناصر کا بھرپور مقابلہ کیا، دہشتگردی کے خلاف لڑی جانے والی مشکل ترین جنگ میں سی ٹی ڈی کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔