لاہور: (دنیا نیوز) طالب علموں پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا، پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ کر دیا، رجسٹریشن فیس، ایکولینس فیس، ویری فکیشن فیس بھی بڑھا دی گئی۔
مستقبل کے معمار بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آگئے، 55 ڈگریوں سمیت ویری فکیشن اور تمام سرٹیفکیٹس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، پرائیویٹ اور ریگولر طلبہ کی فیسوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
بی اے، بی ایس سی، بی ایس آنرز، بی ایڈ، بی ایس، بی کام اور بی بی اے کی فیسیں بڑھائی گئی ہیں، ایم اے، ایم ایس سی، ایم ایڈ، ایم ایس اور ایل ایل بی کی فیسوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کی فیسوں میں اضافہ کے ساتھ رجسٹریشن، داخلہ فیس، ایکولینس سرٹیفکیٹ اور ڈگریوں کی ویری فکیشن فیسیں بھی بڑھ گئیں۔
فیسوں میں اضافہ سے طلبہ میں بے چینی پائی جا رہی ہے اور انہوں نے گورنر پنجاب سے فیسوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔