ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں 20 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزمان لڑکی کو زیادتی کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر سڑک کنارے چھوڑ کر چلے گئے، ریسکیو نے لڑکی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔
لودھی کالونی کے قریب 20 سالہ لڑکی کو ملزمان نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور تشدد کر کے سڑک کنارے پھینک کر چلے گئے، اطلاع پر ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زیادتی کا شکار لڑکی کو نشتر ہسپتال منتقل کیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔
متعلقہ تھانے کی پولیس نے لڑکی کا بیان قلمبند کر کے زیادتی کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، پولیس حکام کے مطابق میڈیکل رپورٹس کے بعد مقدمہ درج کر کے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔