اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، 1502 کلو گرام منشیات برآمد

Last Updated On 18 July,2019 12:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں 26 کارروائیاں کر کے 1502 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔ جن کی مالیت پونے تین ارب روپے کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 3 خواتین سمیت 39 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہونے والی 12 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں 842.55 کلوگرام چرس، 500.465 کلو گرام ایمفیٹامائن شامل ہیں۔ 115.11 کلوگرام افیون، 42.419 کلوگرام ہیروئن، 800 گرام میتھ ایمفیٹامائن شامل ہیں۔

کارروائیوں کے دوران 4 ہزار عدد زیناکس گولیاں پکڑی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 2 ارب 76 کروڑ روپے ہے۔