کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے ساحل سے برہنہ اور نیم بیہوشی کی حالت میں ملنے والی لڑکی کا معاملہ، پولیس نے متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر مبینہ طور پر زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ واردات میں ملوث خاتون کی تلاش جاری ہے۔
گزشتہ روز کراچی کے ساحل سے نیم بے ہوشی کی حالت میں لڑکی ملنے کا معاملہ، پولیس نے واردات میں مبینہ طور پر ملوث ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نے متاثرہ لڑکی کو پہچاننے سے انکار کر دیا، ملزم کی اہلیہ بھی انصاف کیلئے تھانے پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری متاثرہ لڑکی کی مدد سے عمل میں آئی جبکہ واردات میں ملوث ملزمہ کرن کی تلاش جاری ہے۔ ملزم اور متاثرہ لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ کرا لیا گیا ہے جسکی رپورٹ کے بعد
تحقیقات کو آگے بڑھایا جائیگا۔