کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں بھی سٹریٹ کریمنلز کو لگام نہ ڈال سکیں۔ گلستان جوہر میں شہری جبکہ قیوم آباد میں دکان کا کیش کاونٹر لوٹ لیا گیا۔ واردات کی سی سی ٹی فوٹیجز منظر عام پر آ گئیں۔
کراچی میں ڈکیتوں کا راج، گلی، محلہ دکان کچھ نہیں بخشا۔ گلستان جوہر بلاک 13 میں مکان کے باہر کھڑا شہری ڈکیتوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ بے نقاب ڈاکووں نے نقدی اور موبائل فون چھینا اور موٹر سائیکل کو دھکا دیکر فرار ہوگئے۔
ادھر قیوم آباد میں جنرل اسٹور پر بھی ڈکیتی کی واردات ہوئی، نقاب لگایا ڈاکو دکان میں داخل ہوا، کیش کاونٹر سے 1 لاکھ سے زائد رقم لوٹی اور بآسانی فرار ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں باہر کھڑے ڈکیت کا چہرہ بھی واضح ہے، واقعے کی رپورٹ محمودآباد تھانے میں درج کر دی گئی ہے۔