کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان رینجرز سندھ نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گلشن معمار میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان جوڑیا بازار کے تاجر کے قتل میں ملوث ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد اسلحے میں 11 ہینڈ گرنیڈ، 5 کلاشنکوف، راکٹ لانچر، نائن ایم ایم، ایم پی فائیو پستول، میگزینز ایمونیشن، واکی ٹاکی، موبائل فونز، یو ایس بیز اور کیمرہ برآمد کرلیا۔ رینجرز نے سینکٹروں کی تعداد میں گولیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی گرفتار ملزمان نوید اقبال، خرم ممتاز اور اقبال عرف جرمن کی نشاندہی پر کی گئی، ملزمان جوڑیا بازار کے تاجر کے قتل میں ملوث ہیں۔