اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
دنیا نیوز کے مطابق اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ہنگو کے رہائشی عنایت اللہ کے سامان سے 824 گرام منشیات برآمد کر لی۔ منشیات میں 200 گرام آئس ہیروئن بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق عنایت اللہ کے سامان سے 250 گرام براؤن ہیروئن، 374 گرام چرس بھی ملی۔ ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز سے قطر کے دارالحکومت دوحہ جانا چاہتا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) نےملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔