پاکستان اور بھارت کے دو روزہ ٹریک ٹو مذاکرات کا اسلام آباد میں آغاز

Last Updated On 12 July,2019 12:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات اسلام آباد میں آغاز ہوگیا۔ پاکستان اور بھارت کے مذاکرات غیر سرکاری سطح پر ہو رہے ہیں۔

پاک بھارت ٹریک ٹو مذاکرات کا پہلا دور آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے، مذاکرات میں پاکستان اور بھارت کے وفود شریک ہیں۔ پاک بھارت ٹریک ٹو مذاکرات کا پہلا دور 2 روز تک جاری رہے گا، مذاکرات میں دفتر خارجہ اور بھارتی ہائی کمیشن کے حکام بھی شریک ہیں۔

پاکستان بھارت ٹریک ٹو مذاکرات کا دوسرا دور ستمبر میں نئی دہلی میں ہوگا، ٹریک ٹو مذاکرات کا انعقاد ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ہو رہا ہے، فروری کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کے بعد یہ مذاکرات اہم ہیں، دونوں ممالک کی حکومتوں میں تعلقات کی بہتری کا پہلا راستہ ٹریک ٹو سفارتکاری ہے، مذاکرات کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے نوجوانوں کو امن کی جانب لانا ہے۔