راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی ہزارہ کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی.
پولیس کے مطابق تھانہ پیرودہائی کے علاقے ہزارہ کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اپنے گھر کے باہر کھڑا 35 سالہ خالدجدون جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ لگتا ہے، پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر کے قتل کی تفتیش شروع کر دی۔