راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیر داخلہ کی جانب سے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کو سرجیکل اسٹرائیک قرار دینے پر پاک فوج کے ترجمان نے کرارا جواب دیا ہے۔
پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے بعد بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ٹوئٹ کر کے اپنی ٹیم کو مبارکباد دی اور اسے پاکستان پر اسٹرائیک قرار دیا۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ٹوئیٹ پر میجر جنرل آصف غفور نے منہ توڑ جواب دیا۔
Dear @AmitShah yes ur team won a match. Well played.
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) June 17, 2019
Two things with different denominators can’t be compared. So are strikes & match. If in doubt please see results of our Nowshera counter strikes & response to IAF violation on 27 Feb19 downing two Indian jets.
Stay Surprised. https://t.co/cY089VmYIe
انہوں نے لکھا بھارتی ٹیم اچھا کھیلی ہے لیکن دو مختلف چیزوں کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا، میچ اور اسٹرائیک مختلف چیزیں ہیں، اگر شک ہو تو 27 فروری کو نوشہرہ پر ہماری جوابی اسٹرائیک اور بھارتی طیاروں کا انجام دیکھ لیں جنہیں ہم نے مار گرایا، دیکھیں اور حیران ہوتے رہیں۔