راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کر لیا، میزائل 1500 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ٹو بیلسٹک میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا، اس کا مقصد مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے، شاہین ٹو میزائل ملکی اسٹریٹیجک ضروریات کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، میزائل تجربے کا ڈائریکٹر جنرل اسٹریجکٹ پلان ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ نے مشاہدہ کیا۔ چیئرمین نیسکام، متعلقہ سائنسدان اور انجینیئرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Successful training launch of surface to surface ballistic missile Shaheen-II conducted. Capable of carrying both conventional & nuclear warheads upto a range of 1500 KMs. Shaheen-II fully meets Pak’s strat needs towards maintenance of desired deterrence stability in the region. pic.twitter.com/I9t468wxnq
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) May 23, 2019
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعطم عمران خان نے سائنسدانوں اور انجینئروں کو کامیاب تجربے پر تہنیتی پیغام بھجوائے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی مبارکباد دی۔