راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد میں گزشتہ دنوں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 10 سالہ بچی فرشتہ مہمند کے قاتلوں کو ڈھونڈنے کے لیے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کر دی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ معصوم بچی فرشتہ کا سفاکانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، پاک فوج اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔
Brutal murder of innocent Farishta is highly condemnable. Those responsible must be brought to justice. Army is ready to provide any support in this regard. We must rise and join to protect our future generations from vile and despicable elements who prey on vulnerable children.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) May 22, 2019