شوال: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان کی شوال ویلی میں دہشت گردوں کے مکی گڑھ چیک پوسٹ پر حملے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا جبکہ بویاچیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر دور 5 لاشیں ملی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی شوال ویلی میں دہشت گردوں نے مکی گڑھ چیک پوسٹ پرحملہ کیا جسے پسپا کر دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔
دوسری طرف آئی ایس پی آر کے مطابق بویا چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر دور 5 لاشیں ملی ہیں، پانچوں لاشیں پاک فوج کی پٹرولنگ ٹیم کو سیم نالے سے ملیں، لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔