پاکستان امن و استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے: آرمی چیف

Last Updated On 22 June,2019 10:55 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان امن و استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے، بہتر سیکیورٹی صورتحال سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانیہ میں سیمینار سے قومی سلامتی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا علاقائی روابط کیلئے سرمایہ کاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے، علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دیرپا امن و استحکام، ترقی عالمی شراکت اور تعاون سے ممکن ہے۔