کراچی: (دنیا نیوز) رفاعی زمینوں پر قبضے کے بعد اینٹی کرپشن ایسٹ نے کارروائی کرتے ہوئے گلستان جوہر بلاک ون میں پارک پر قبضہ کا مقدمہ درج کر گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق مقدمہ میں موجودہ اورسابق ایکسیئن، ڈائریکٹر ماسٹر پلان سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سابق ایکسیئن انورفاروقی، موجودہ ایکسیئن غلام محمد ملوث ہیں۔
متن میں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ماسٹر پلان رشید احمد نے پارک کا اسٹیشن رہائشی پلاٹ میں تبدیل کیا، گلستان جوہر بلاک ون میں پہاڑ کاٹ کر رفاعی زمین پر قبضہ کیا گیا، گلستان جوہرمیں متعدد رفاعی پلاٹ پرمبینہ ملی بھگت سےقبضہ کیا گیا۔ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔