لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ باٹا پور میں 10 سالہ لڑکے کی لاش برآمد، مقتول کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا شبہ، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کے مطابق مقتول 10 سالہ سبحان امجد گھر سے کھیلنے کے لئے نکلا لیکن واپس نہ آیا۔ گھر والوں کی تلاش پر قریبی خالی پلاٹ سے اس کی لاش ملنے پرکہرام برپا ہو گیا۔
مقتول کے سر پر گہری چوٹ کا نشان ہے، شبہ ہے کہ سبحان کو بدفعلی کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔