لاہور: (دنیا نیوز) سیشن کورٹ میں بہو سے زیادتی کے مجرم کو 15 سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی نے کیس کا فیصلہ سنایا، انہوں نے زیادتی کیس میں ملوث مجرم وارث علی کو 15 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
یاد رہے کہ مجرم وارث علی کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے زیادتی کا مقدمہ درج کیا تھا، مجرم پر اپنی بہو کے ساتھ زیادتی کرنے کا الزام ہے، عدالت نے فریقین کے وکلاء کی بحث کے بعد فیصلہ سنایا۔