پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں بابا فریدؒ کے عرس پر زائرین سے بدسلوکی کرنیوالے ایس ایچ او کو ڈی پی او نے معطل کر دیا۔
پاکپتن میں عرس بابا فریدؒ کی تقریبات کے دوران سب انسپکٹر اعجاز کلیا نے بہشتی دروازے سے گزرنے والے زائرین کو روک کر وی آئی پیز کو گزارنا شروع کر دیا، بزرگ زائر نے احتجاج کیا تو سب انسپکٹر اعجاز کلیا آپے سے باہر ہو گیا اور بزرگ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے واقعے پر سب انسپکٹر کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم دیدیا۔