کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں ماں نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار لی۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
رات گئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں گھر کے اندر فائرنگ واقعے میں ماں نے بیٹی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ گولی لگنے کے نتیجے میں 3 سالی عدینہ جاں بحق ہوگئی جبکہ خاتون خود زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق تانیہ کا ذہنی توازن درست نہیں، پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تانیہ کا شوہر مومن آباد تھانے میں پولیس اہلکار ہے۔ خودکشی کی کوشش کرنے والی تانیہ کے شوہر کا کہنا ہے کے میری بیوی ذہنی مریضہ ہے جبکہ اس پر جنات کا بھی اثر ہے جس کا علاج چل رہا ہے۔
زخمی خاتون کو طبی امداد اور جاں بحق بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔