چارسدہ: (دنیا نیوز) چارسدہ میں دیرینہ دشمنی اور جائیداد کے تنازع نے خاتون سمیت پانچ افراد کی جان لے لی۔ فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔
تحصیل شبقدر کے تھانہ بٹگرام کے علاقہ نحقی میں دو بھائی دیرینہ دشمن کی بھینٹ چڑھ گئے۔ فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
تحصیل تنگی کے علاقہ زیم غنڈہ خیل میں جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا۔ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔