کراچی: سٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، دودھ کی دکان میں دو ڈاکووں کی لوٹ مار

Last Updated On 09 September,2019 11:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوگیا۔ گلزار ہجری میں دودھ کی دکان میں دو ڈاکووں نے واردات کی جس کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

کراچی میں گزشتہ کئی دن سے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پولیس کی کارروائیاں بھی سٹریٹ کرمنلز کو لگام نہ ڈال سکیں۔ گلزارہجری میں دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔

فوٹیج میں ایک ملزم کو دکان میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسرا ملزم دکان کے باہر کھڑا ہے۔ ملزم نے کیش کاونٹر پر موجود رقم جیب میں بھری اور باآسانی فرار ہو گئے۔ فوٹیج میں ملزمان کے چہرے دیکھے جاسکتے ہیں۔