پروین سکندر گل کی موت سر پر لگنے والی ضرب سے ہوئی: پوسٹمارٹم رپورٹ

Last Updated On 13 September,2019 03:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق رکن صوبائی اسمبلی پروین سکندر گل قتل کیس میں دنیا نیو نے مقتولہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ حاصل کر لی

دنیا نیوز کے مطابق پروین سکندر گل کی موت سر پر لگنے والی ضرب سے ہوئی۔ ان کے سر پر آہنی ہتھیار سے دو وار کئے گئے تھے

یہ بھی پڑھیں: پروین سکندر کیس: قتل سے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

پوسٹمارٹم رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سر پر ضربیں موت کا باعث بنیں، موت واقع ہونے کے بعد گلے میں پھندا کسا گیا، مقتولہ پروین سکندر کے جسم پر بھی تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ملزم نے مقتولہ کے ہاتھ پاؤں بھی باندھ دئیے تھے۔

یاد رہے کہ نامعلوم افراد نے سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کو گھر میں قتل کر دیا تھا۔ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ہاتھ پاؤں باندھ کر پروین سکندر گل کو قتل کیا گیا تھا۔

سابق ایم پی اے غیر شادی شدہ تھی اور عرصہ دراز سے اپنے بھائی کے گھر میں مقیم تھی۔ پروین سکندر گھر کی اوپر والی منزل میں مقیم تھی جبکہ انکے بھائی گھر کی نچلی منزل میں رہائش پذیر تھے۔

پروین سکندر گل 2002 میں خواتین کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ ق کی طرف سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں۔