پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پولیتھین شاپنگ بیگز کے خلاف کارروائی میں دو سو کلو پلاسٹک بیگز تحویل میں لے لیے، مختلف سٹوروں سے 13 مالکان اور منیجروں کو گرفتار کرلیا۔
پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کےمختلف علاقوں میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف کریک ڈائون کیا، اس دوران مختلف سٹوروں پر چیکنگ کی گئی، کریک ڈائون کے دوران دو سو کلو پلاسٹک بیگزتحویل میں لیتے ہوئے 13 مالکان اور منیجروں کو گرفتار کیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق پولیتھین پلاسٹک بیگز کی فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔