چشتیاں: (دنیا نیوز) 9 سال قبل اغوا ہونے والی بچی والدین کو مل گئی، ملزم نے نو سال پہلے بچی کو ملتان سے اغواء کیا تھا، پولیس کی جدوجہد کے بعد بچی کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
ملزم جمشید نے 9 سال قبل دو سالہ مریم کو نیو ملتان کالونی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغواء کیا تھا، ملزم دو سالہ بچی کو تلاش گمشدہ بچی بتا کر گھر لے آیا جس کی والدہ نے مریم کو بیٹی بنا کر پاس رکھ لیا۔
جمشید نے مبینہ طور پر منہ بولی بہن سے زیادتی کی، ملزم جمشید کی حقیقی والدہ کی مدعیت میں حقیقی بیٹے جمشید کے خلاف تھانہ سٹی اے ڈویژن میں زیادتی کا مقدمہ درج ہوا، دوران تفتیش بچی کے اغوا کا انکشاف ہوا، پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا تو تفتیش کے دوران 9 سال قبل اغوا ہونے والی مریم بی بی کے حقیقی والدین کو نیو ملتان کے علاقہ سے ڈھونڈ لیا۔
ڈی پی او بہاولنگر انور کھیتران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے گذشتہ نو سال پہلے بچی کو ملتان سے اغواء کیا تھا، پولیس کی جدوجہد کے بعد بچی کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔