لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے ہنجروال میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے باعث پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
ڈی ایس پی ناصر باجوہ کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ہنجر وال کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، فائرنگ اسلم بارا اور ملک منیر گروپ کے درمیان ہوئی، فائرنگ کے باعث پانچ افراد زخمی ہوئے۔
ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ دونوں گروپوں کی طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اسلم بارہ گروپ اور ملک منیر گروپوں کے درمیان فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال بھجوا دیا ہے۔
ناصر باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ زخمی افراد کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے جبکہ ریسکیو اور ایدھی ایمبولینس کی گاڑیاں موقع پر آ گئی ہیں۔