راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سٹیٹ بنک افسر بن کے فراڈ کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا، جن سے لاکھوں روپے برآمد کر لئے۔
ایف آئی اے راولپنڈی کے سائبر کرائمز یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے تین جعل سازوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان شہریوں کو سٹیٹ بنک کا نمائندہ بن کر فراڈ کرتے تھے۔
سائبر کرائم ونگ تفتیش کے لیےملزمان کا ریمانڈ حاصل کرے گا، دریں اثنا سائبر کرائم راولپنڈی نے موبائل فونز اورسمز بھی برآمد کرلیں۔