راولپنڈی: (دنیا نیوز) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی راطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا آزاد کشمیر میں کسی قسم کے کوئی کیمپ نہیں، یہ جھوٹے دعوے عسکری روایات کے منافی ہیں، بھارتی سفارتخانے کو دعوت دیتے ہیں کسی میڈیا یا سفیر کو لے جا کر دعوؤں کو ثابت کر کے دکھائے۔
Indian COAS’ statement claiming destruction of 3 alleged camps in AJK is disappointing as he holds a very responsible appointment. There are no camps let alone targeting those. Indian Embassy in Pakistan is welcome to take any foreign diplomat / media to ‘prove’ it on ground.1/2.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 20, 2019
The propensity of false claims by senior Indian military leadership especially since Pulwama incident is detrimental to peace in the region. Such false claims by Indian Army are being made to suit vested domestic interests. This is against professional military ethos.2/2.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 20, 2019
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا بھارتی فوجی قیادت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، بھارت پلوامہ واقعہ کے بعد بھی ایسے جھوٹے دعوے کرچکا ہے، بھارتی فوج کے جھوٹے دعوے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے ایسے دعوے داخلی فائدے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔