لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 22 سالہ لڑکی اور ایک شہری جاں بحق ہو گئے۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے کبوتر پورہ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 22 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی، فائرنگ سے جاں بحق حرا ریاض کی دو دن بعد شادی تھی۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر لیے، ملزم کی گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد حاصل کی جا رہی ہے۔
دوسری طرف مغلپورہ کے علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ملک صابر کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق مقتول گھر کی دہلیز پر کھڑا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔