سرگودھا: (دنیا نیوز) پولیس نے نواحی موضع منگووالی میں قتل ہونے والی دوشیزہ پھولاں کے قاتل گرفتار کر لیے ہیں۔ مبشر، شیر اور ان کے ساتھی نے گزشتہ روز پھولاں کو پارلر سے نکلتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہو گئے تھے۔
رشتہ سے انکار پر نوجوان نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے بیس سالہ پھولاں شہزادی کو قتل کر دیا تھا۔ مقتولہ کی آج رخصتی ہونا تھی۔ واقعات کے مطابق قصبہ منگوالی کی رہائشی بیس سالہ پھولاں شہزادی اپنے بھائی زاہد والد اللہ بخش اور بہن ثنا کے ہمراہ شادی کی شاپنگ کرکے واپس جا رہی تھی کہ قصبہ کوٹلہ فتح خان کے قریب گھات لگائے ملزمان مبشر، محمد شیر اور ان کے ساتھی نے انھیں روک لیا۔
فائرنگ سے مقتولہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ مقتولہ کے والد اللہ بخش نے بتایا کہ ملزم مبشر مجھ سے بیٹی کا رشتہ مانگتا تھا جو میں نے انکار کر دیا تھا۔ اس رنج کی بنا پر میری بیٹی کو قتل کر دیا گیا۔