کراچی: خیابان راحت میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Last Updated On 24 November,2019 10:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان راحت میں فائرنگ کے باعث ایک شخص چل بسا۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق ڈیفنس خیابان راحت میں فائرنگ نے ایک شخص کی جان لے لی، تیسری منزل پر اقبال نامی شخص رنگ کررہا تھا۔ دو افراد اوپر آئے پہلے جھگڑا ہوا پھر فائرنگ کی۔

ایس ایس پی کے مطابق رنگ والے سے ڈکیتی پر جھگڑا ہوا یا دشمنی؟ تحقیقات کررہے ہیں، گھر کے اندر موجود افراد کے مطابق پہلے جھگڑے اور فائرنگ کی آواز آئی۔