خیبر میں پانی اور کیمیکل ملا ایک ہزار لٹر دودھ تلف، پانچ مقامات سربمہر

Last Updated On 25 November,2019 11:52 am

خیبر: (دنیا نیوی) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے قبائلی ضلع خیبر میں پانی اور کیمیکل ملا ایک ہزار لٹر دودھ تلف کر کے پانچ مقامات کو سیل کر دیا۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ اس دوران اشیائے خورونوش کے چالیس مقامات کا معائنہ کیا گیا۔

کارروائی میں کیمیکلز اور پانی کی ملاوٹ سے تیار کردہ ایک ہزار لٹر دودھ اور 200 لٹر بدبودار خوردنی تیل تلف کیا گیا۔ اس کے علاوہ ریسٹورنٹ سمیت پانچ مقامات کو سیل بھی کیا گیا۔