گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) محکمہ ماحولیات نے گوجرانوالہ میں زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ ایک ہفتے کے دوران 60 بھٹے بند کر دیئے گئے۔
گوجرانوالہ میں 300 سے زائد بھٹے ہیں جن کی چمنیوں سے نکلنے والا دھواں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا باعث بن رہا ہے۔ محکمہ ماحولیات نے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 60 سے زائد بھٹوں کو بند کر دیا۔
موجودہ بھٹوں کی ساخت ماحول دوست نہیں ہے، یہ جب چلتے ہیں تو زیادہ مقدار میں دھواں پیدا کرتے ہیں۔ بھٹوں کی بندش سے مالکان کے ساتھ ساتھ مزدور بھی پریشان ہیں۔
مزدوروں کا کہنا ہے کہ حکومت بھٹوں کو بند کرنے کے احکامات واپس لے یا پھر انہیں کوئی متبادل روزگار فراہم کرے۔