ملتان: غیرت کے نام پر بیوی، بیٹی اور دوست کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، ملزم فرار ہو گیا

Last Updated On 04 December,2019 10:54 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں غیرت کے نام پر خاوند نے بیوی، بیٹی اور دوست کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

پرانا شجاع آباد روڈ پر مبینہ طور پر غیرت کے نام پر چھریوں کے وار کر کے بیوی شادو نائی، 10 ماہ کی بیٹی کرن اور دوست غلام مرتضیٰ کو قتل کر دیا ، ملزم کو دوست اور بیوی کے درمیان تعلقات کا شبہ تھا ، واقع کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا ہے، سی پی او زبیر دریشک کا کہنا ہے کہ میاں ،بیوی اور ان کا دوست بھٹے پر کام کرتا تھا، ابتدائی طور پر واقع غیرت کے نتیجے میں لگتا ہے، تاہم جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔