امریکہ میں برفباری کا شدید طوفان، نیویارک میں ریاستی ایمرجنسی نافذ، 4 ہزار سے زائد پروازیں متاثر

Last Updated On 03 December,2019 09:23 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں برفباری کا شدید طوفان، نیویارک کے گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی، چار ہزار سے زائد پروازیں معطل اور تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

امریکا میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج، نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، خراب موسم کے باعث 4 ہزار پروازیں معطل اور تاخیر کا شکار ہو گئیں، حکام نے نیو جرسی میں لوگوں سے غیرضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کر دی۔

امریکا میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا۔ نیویارک کے گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تین سو نیشنل گارڈ کو تعینات کر دیا۔
سان فرانسسکو، نیویارک، بوسٹن، شکاگو اور واشنگٹن کے ائیرپورٹس پر چار ہزار سے زائد پروازیں معطل اور تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

نیویارک میں تین جبکہ بوسٹن میں چھ انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ نیو جرسی میں لوگوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفانی طوفان کی شدت میں بدھ کی صبح تک کمی کا امکان ہے۔