عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا استعفیٰ کابینہ نے منظور کر لیا

Last Updated On 01 December,2019 03:09 pm

بغداد: (دنیا نیوز) عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا استعفیٰ کابینہ نے منظور کر لیا، ان کا استعفیٰ بااثر مذہبی رہنما آیت اللہ علی ال سیستانی کے مذمتی بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔

عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، کابینہ نے استعفی منظور کر لیا۔ عراقی عوام نے استعفے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سارے سیاسی نظام کو مکمل بدلنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ عادل عبدالمہدی کا استعفیٰ بااثر مذہبی رہنما آیت اللہ علی ال سیستانی کے مذمتی بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔

مستعفی ہونے والے وزیراعظم عادل نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ آیت اللہ علی ال سیستانی کے مطالبے پر مستعفی ہو جاوں گا۔ واضح رہے کہ عراقی مذہبی رہنما علی ال سیستانی نے عراقی ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کی تھی کہ وہ حکومت مخالف مظاہرین کا ساتھ دیں، انہوں نے اپنے بیان میں عادل عبدالمہدی سے مستعفی ہونے کا بھی کہا تھا۔