بغداد: سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 7 افراد جاں بحق، سو سے زائد زخمی

Last Updated On 10 November,2019 09:32 am

بغداد: (دنیا نیوز) بغداد میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سےمزید 7 افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہو گئے، حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 3 سوسے زائد ہو چکی ہے، 15 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہدا کو عراقی پرچم میں لپیٹ کر ان کے جنازے اٹھائے جا رہے ہیں۔

مہنگائی، بے روزگاری، سرکاری کرپشن پر عراقی عوام مسلسل سراپا احتجاج ہیں، عوامی مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا، اہلکار مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلاتے رہے۔ سکیورٹی فورسز کی شیلنگ سے کئی افراد متاثر ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، احتجاج میں میڈیکل سٹاف نے کیمپ لگا رکھے تھے۔

شہدا کو عراقی پرچم میں لپیٹ کر ان کے جنازے اٹھائے جا رہے ہیں، حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 3 سوسے زائد ہو گئی، 15 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔